منگووال،ممبران الیکشن کمیشن انجمن تاجران کا خصوصی اجلاس،پولنگ20اپریل کو ہوگی
منگووال(فیصل وڑائچ سے)مرکزی انجمن تاجران منگووال کے الیکشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں،گذشتہ روز الیکشن کمیشن کاخصوصی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا،خصوصی اجلاس میں ممبران عبدالوحید بٹ،راناکاشف،ماسٹر محمد احسن اور ماسٹر افضال احمد اور قائمقام صدر نوید اقبال بٹ نے شرکت اور اس موقع پر ممبران الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا24مارچ کا فیصلہ برقرار ہے دونوں امیدواروں چوہدری نوید حسین وڑائچ اور سیٹھ عمرریاض الیکشن کے لیے اہل قرار دیے گئے ہیں،مقررہ تاریخ تک کسی امیدوار نے کاغذات واپس نہیں لیے جس کے بعد دونوں امیدوار فائنل کردیے گئے،عبدالوحید بٹ نے مزید کہا کہ الیکشن میں تبدیلی کا اختیار ہمارے پاس نہیں ہے،ووٹر لسٹوں کی تیاری حتمی مراحل میں ہیں،انشااللہ مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا،
