0

نمائندہ خبریں قیصر علی نے تحصیل پریس کلب کنجاہ کا دورہ !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

کنجاہ (بلال بٹ)روزنامہ جذبہ کے نیوز ایڈیٹر و نمائندہ خبریں قیصر علی نے تحصیل پریس کلب کنجاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نو منتخب صدر بلال بٹ اور سرپرستِ اعلیٰ میاں وحید سلیم کو ان کے عہدوں پر کامیابی حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر قیصر علی نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور تحصیل پریس کلب کنجاہ کی نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ علاقائی صحافت کے معیار کو مزید بلند کرے گی اور صحافی برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ انہوں نے صدر اور سرپرست اعلیٰ کو صحافت کے میدان میں بھرپور کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر پریس کلب بلال بٹ اور سرپرست اعلیٰ میاں وحید سلیم نے قیصر علی کی آمد اور نیک جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل پریس کلب کنجاہ صحافیوں کے وقار اور خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں