جلالپور شریف ( کرم شہزاد مغل)
محکمہ معدنیات کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے گزشتہ کٸی سالوں سے بغیر لیز پرمٹ کے دریا کی ریت ، گیڑا اور پہاڑ سے پتھر کی چوری دیدہ دلیری سے جاری ھے تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں باغانوالہ ، دیوان پور بیلہ ، سگھر پور بیلہ اور جلالپورشریف سے دریا کی ریت
،گیڑا اور پہاڑوں سے پتھر کی چوری دیدہ دلیری سے جاری ھے
مقامی سطح پر موجود مافیا محکمہ معدنیات کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے گزشتہ کٸی سالوں سے فی ٹرالی بغیر پرچی کے ہزاروں روپے وصول کر رھے ہیں جس سے گورنمنٹ کو سالانہ کروڑوں کا نقصان پہنچ رہا ھے علاقہ کے عوام نے وزیر اعلٰی پنجاب ، وزیر معدنیات اور ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا اس مافیا اور محکمہ معدنیات کے کرپٹ افسران کی کرپشن کا فی الفور نوٹس لے کر سخت قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے اور سرکاری خزانے کو پہنچاۓ گٸے نقصان کا تخمینہ لگا کر ریکوری کی جاٸے تاکہ آٸندہ کوٸی بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کا ناجاٸز استعمال کرنے سے باز رھے۔
