0

منہ توڑ جواب دیا جائے گا راحیلہ خانم چوہدری !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

بھارتی الزام تراشیاں خطے کا امن تباہ کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے منہ توڑ جواب دیا جائے گا راحیلہ خانم چوہدری
بھارتی یک طرفہ جارحیت پہلگام حملے میں پاکستان کو من گھڑت ملوث کرنے پر رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نامور قانون دان سوشل ورکر راحیلہ خانم چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ بھارت سرحدوں پہ جنگی حالات پیدا کرے۔اس خطے میں موجود موسمی حالات دونوں ملکوں کیلئے موزوں نہیں ہیں۔اگر بھارت نے کسی شیطانی سوچ رکھنے والے شخص مودی کے بہکاوے میں آکر بیوقوفی کی تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری پاکستانی عوام اور پاکستان آرمی ہر لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انڈیا کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان آرمی کی صلاحیتوں کو دنیا مانتی اور جانتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں