تمام ٹریڈز یونین بشمول انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس نے26 اپریل بروز ہفتہ شٹر ڈاون ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ۔
جماعت اسلامی کی کال پر 26 اپریل بروز ہفتہ شٹر ڈاون ہڑتال کی کال دے رکھی تھی جس پر انھوں نے انجمن تاجران اور دیگر یونین سے رابطہ کیا انجمن تاجران کا تمام ٹریڈ یونین (صرافہ ،کریانہ ، مکینیکل،شوز ،موبائل ، سبزی منڈی ،کلاتھ مارکیٹ ،لنڈا بازار ،کراکری ، سینٹری ،الیکٹرونکس ، میڈیکل سٹور ، حاکم مال )کے نمائندگان کی موجودگی میں 26 اپریل بروز ہفتہ اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان۔ شہر مکمل بند رہے گا۔ پریس کانفرنس میں انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس کے صدر دیوان معیز اللہ، میاں امجد، سیف اللہ ساہی، رفیق ساہی، دیوان افتخار ایڈووکیٹ، رشید غوری، خواجہ عظیم، خواجہ عامر ، میاں عبدالرزاق حافظ مرزا حبیب، مرزا ارشد ،علی خان، لیاقت نقوی، رانا طاہر سمیت تمام ٹریڈز یونین کے عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کے غزہ کیمپ صدر چوک منڈی بہاءالدین میں کیا گیا۔ ہڑتال کا باضابطہ اعلان دیوان معیز اللہ نے دوران تقریر باہمی مشاورت کے بعد کربدی آگیا
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
