0

اختیارات میں اضافے سے کرپشن بڑھے گی!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

تاجر برادری انکم ٹیکس آرڈ ینس کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے صدر انجمن تاجران دیوان معیز اللہ
انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس فوری طور پر واپس لیا ایف بی ار افسران کا مارکیٹوں میں جانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں
منڈی بہاوالدین (عیسیٰ حسن چوہدری)اختیارات میں اضافے سے کرپشن بڑھے گی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دیوان معیز اللہ نے کہا کہ کاروباری حالات نچلی سطح پر ہیں اور ایف بی آر میں پردہ ڈالنے کے لیے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس راتوں رات جاری کر دیا گیا جس میں ایف بی آر کے افسران کے اختیارات میں لا محدود اضافہ کر دیا گیا جس سے وہ کسی بی اکاؤنٹ سے جتنی مرضی رقم نکلوا لیں جس کے لیے نوٹس بھی دینا ضروری نہ ہے اس کے علاوہ کسی بھی کمپنی کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں ان لامحدود اختیارات سے ایف بی ار میں ہونے والی کرپشن میں اضافہ ہوگا ایسے سخت قوانین سے کاروبار مزید مشکل ہو جائے گا پہلے ہی پی او ایس کے لگانے کا لامحدود سلسلہ جاری ہے جس میں کسی بھی دکان کو کسی بھی وقت سیل کیا جا سکتا ہے اور ایسی کمائی جو حاصل بھی نہ ہوئی ہو اس کو بنیاد بنایا جاتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس فوری طور پر واپس لیا ایف بی ار افسران کا مارکیٹوں میں جانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں انکم ٹیکس افسران کا کاروبار میں داخل ہو کر کاغذات طلب کرنا ہراسمنٹ کے مترادف ہے ٹیکس افسران کا کاروبار پر جانا نہ روکا گیا تو سخت مزامت کریں گے اور ملک بھر میں احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں