0

تحصیل پریس کلب کنجاہ کا خصوصی دورہ کیا!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

کنجاہ (بلال بٹ) سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی کنجاہ محمد خرم شہزاد وڑائچ ایڈووکیٹ اور گجرات بار کے سابق سیکرٹریز کی تحصیل پریس کلب کنجاہ آمد۔محمد عبداللہ بٹ کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرنٹ میڈیا کنجاہ کا منتخب ہونے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد۔ تفصیلات کے مطابق گجرات بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹریز عرفان اسحاق بانٹھ ایڈووکیٹ، ملک عثمان ایڈووکیٹ، سید عمران صغیر ایڈووکیٹ، اور ملک عارف ایڈووکیٹ نے تحصیل پریس کلب کنجاہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تحصیل پریس کلب کنجاہ کے صدر محمد بلال بٹ کے صاحبزادے محمد عبداللہ بٹ کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پرنٹ میڈیا کنجاہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ معزز وکلاء نے محمد عبداللہ بٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی قیادت میں آنے سے اداروں میں نئی سوچ اور مثبت تبدیلی آتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبداللہ بٹ اپنی صلاحیتوں سے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پرنٹ میڈیا کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد بلال بٹ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معزز وکلاء کی آمد نہ صرف ہمارے لیے اعزاز ہے بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ شعبہ قانون اور میڈیا ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔تحصیل پریس کلب کنجاہ میں ہونے والی اس پرخلوص تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات اور باہمی خیرسگالی کے جذبات کے ساتھ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں