آپریشن بنیان المرصوص / معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کے حوالے سے ملک بھر میں منائے جانے والے یوم تشکر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں بھی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے کی صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔ تقریب میں شہداءکو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی لازوال قربانیوں کو یاد کیا گیا، جنہوں نے بھارت دشمن کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کا دفاع کیا۔ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز نیٹ ورک شہزاد حسن چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یومِ تشکر دشمن کے خلاف ہماری قومی وحدت، افواجِ پاکستان کے حوصلے، اور عوامی یکجہتی کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداءکی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ تقریب کے اختتام پر وطن کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شہداءکی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل