گلیا نہ اپریشن بنیان مرصوص کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارسیاسی سماجی وکاروباری شخصیت ڈاکٹرخالدبٹ رڑیالہ نے بیوروچیف روزنامہ رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا بھارت شروع دن سے ہی ہمارا نمک کھا کر نمک حرام کر رہا ہے دونوں ملکوں کی علیحدگی کے وقت سندھ طاس نمک کے لین دین کہ معاہدے ہوئے مگر انڈیا نے ہمیشہ پانی کے مسئلے پر بے ایمانی سے کام لیا اور ہمیشہ جنگی جنون کی وجہ سے دونوں ملکوں کی تجارت کو نقصان پہنچایا اور ہم پر حملہ آور ہوا مگر ہماری افواج نے اس کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا اللہ تعالیٰ نے ہمیں مکار دشمن بھارت سے بڑی کامیابی سے نوازا ہے اور بھارت سمیت پوری دنیا کو پتا چل چکا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا اور مکار دشمن بھارت کی بہتری اسی میں ہے کہ مسلہ کشمیر کے حل سمیت سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے اگر بھارت اپنی جاہریت اور ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو اس بار پہلے سے زیادہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

ہماری افواج نے اس کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل