بنگلادیش کے ہائی کمشن اقبال حسین خان کا چیمبر آف کامرس منڈی بہاوالدین کاایک روزہ دورہ،چیئرمین چیمبر آف کامرس سید حیدررضا نقوی ودیگر عہدیداران نے استقبال کیا،اہم کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چاول، باڈی پارٹس،فوڈ کلر اور مچھلی کے کاروبار میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
بنگلادیش کے سینئر سفیر اقبال حسین خان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری منڈی بہاوالدین کا دورہ کیا۔چیئرمین چیمبر آف کامرس سید حیدررضا نقوی اورصدر دیوان معیزاللہ ودیگر عہدیداران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر
بنگلادیشی سفیر نے پاکستانی اور بنگلادیشی تاجروں کو دوطرفہ کاروباری مواقع کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی۔انہوں نے کہاکہ بنگلادیش کے تاجر اور پاکستان کے تاجروں کو آپس میں کاروباری تعلقات کو فروغ دینا چاہئے،بنگلادیش پاکستانی تاجروں کو کاروبار کے حوالے سے سہولیات فراہم کریگا۔بنگلادیشی سفیر نے منڈی بہاوالدین کی باڈی پارٹس انڈسٹری، چاول ،فوڈ کلر اور مچھلی کے کاروبار میں دلچسپی کا اظہارکیا،بنگلادیشی سفیر نے صوفی سٹی ہاوسنگ پراجیکٹ کا بھی وزٹ کیا،بہترین پلاننگ اور فن تعمیر کو سراہا۔چیئرمین چیمبر آف کامرس سید حیدررضانقوی نے اس موقع پرکہاکہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان کاروباری مواقع میں اضافہ سے دونوں ممالک کی تاجر برادری مستفید ہوگی،بنگلادیش کی تاجر برادری کو منڈی بہاوالدین میں آنے کی دعوت دیتے ہیں،وائس چیئرمین میاں امجد فاروق، کیپٹن ر تیموراحمد،عبدالمتین چغتائی،چوہدری عبدالوحید،ظفر حمید خان،مرزا حبیب اللہ لالہ اعظم اور ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پریس سمیت چیمبر آف کامرس کے عہدیداران وممبران بھی اس موقع پرموجودتھے