0

تشدد اور دباؤ کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

صحافیوں پر حملے اور پولیس گردی کی شدید مذمت، سندھ حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ
شہدادپور (رپورٹ:محمد احسن رائو) جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے پاکستان کے صدر سمیع اللہ عثمانی، سیکرٹری جنرل صائمہ صابر، فنانس سیکرٹری راشد علی خانزادہ ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد خلیل, رانا ندیم سلیم، و دیگر عہدیداران نے صحافیوں پر بڑھتے ہوئے تشدد اور دباؤ کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے حالیہ دنوں میں سندھ کے دو مختلف اضلاع میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ صوبے میں صحافیوں کی جان و مال غیر محفوظ ہے ضلع سانگھڑ میں معروف سینیئر صحافی اور 92 نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر غلام مصطفیٰ ترین کو سچ پر مبنی خبریں چلانے کی پاداش میں پولیس کی جانب سے مسلسل دھمکیوں، دباؤ اور جھوٹے مقدمات قائم کرنے کی سازشوں کا سامنا ہے یہ تمام کوششیں ان کی آواز کو دبانے کے مترادف ہیں جس کی ہم پُرزور مذمت کرتے ہیں دوسری جانب ضلع ٹنڈوالہ یار میں سینیئر صحافی و سماء نیوز کے ڈسٹرکٹ رپورٹر شبیر مشہوری کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے والد، والدہ اور دیگر اہل خانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی افسوسناک امر ہے واقعے کی رپورٹ تھانہ اے سیکشن ٹنڈوالہ یار میں درج ہونے کے باوجود انتظامیہ مکمل خاموش ہے جو قابلِ مذمت اور قابلِ تشویش ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں واقعات صحافتی آزادی، بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے خلاف کھلی بغاوت ہیں ایسے اقدامات آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش ہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یو کے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی جی سندھ فوری طور پر ان دونوں واقعات کا نوٹس لیں، ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، متاثرہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ہم واضح کرتے ہیں کہ غلام مصطفیٰ ترین اور شبیر مشہوری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑے ہیں اور صحافیوں کے خلاف کسی بھی قسم کے ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں