0

دانیال محمود رانجھا کی بڑی فتح ہے افضال احمد بھٹی !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

محمود پرویز رانجھا کیس دو، دو بار سزائے موت کا حکم
دانیال محمود رانجھا کی بڑی فتح ہے افضال احمد بھٹی
پھالیہ (رٹ نیوز) – ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا شہید کے اندوہناک قتل کیس میں عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تین نامزد ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے، جو کہ انصاف کی بالادستی اور قانون کی عملداری کی ایک شاندار مثال ہے۔
اس تاریخی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سدا بہار صدر، شہیدِ جدوجہدِ انصاف ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا کے قریبی رفیق، معروف قانون دان چوہدری افضال احمد بھٹی ایڈووکیٹ نے رٹ نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ وکلا برادری کی بڑی فتح ہے اور شہید رانجھا صاحب کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدمہ میں وکلا برادری نے جس اتحاد، عزم اور قانونی بصیرت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ “ہم نے ہر فورم پر آواز اٹھائی، عدالت پر مکمل اعتماد رکھا اور آج عدلیہ نے ثابت کیا کہ ظالم کو سزا اور مظلوم کو انصاف ضرور ملتا ہے۔”
چوہدری افضال بھٹی نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف شہید محمود پرویز رانجھا کے اہل خانہ کے لیے تسکین کا باعث ہے بلکہ پورے وکلا برادری کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے مقتول کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئندہ بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں