0

محمود پرویز رانجھا شہید کیس میں تین ملزمان کو دو، دو بار !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

محمود پرویز رانجھا شہید کیس میں تین ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت محمد زمان چیمہ ایڈووکیٹ
پھالیہ کے ایک تاریخی اور اہم مقدمے میں عدالت نے سدا بہار صدر بار ایسوسی ایشن، شہیدِ جہدوجہدِ انصاف ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا کے قتل کیس میں تین ملزمان کو دو، دو بار سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔ اس عدالتی فیصلے کو محمد زمان چیمہ ایڈووکیٹ (امیدوار برائے ممبر پنجاب بار کونسل) نے انصاف کی فتح اور وکلاء برادری کے حوصلے کی جیت قرار دیا ہے۔
رٹ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زمان چیمہ نے کہا:
“یہ فیصلہ صرف ایک مقدمے کا انجام نہیں بلکہ انصاف کی بالا دستی، قانون کی حکمرانی اور شہید وکلاء کی قربانیوں کا عملی اعتراف ہے۔ ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا شہید نے عدل و انصاف کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، اور آج عدالت نے ان کی شہادت کو تسلیم کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے۔”
انہوں نے مزید کہا ہم عدلیہ کے اس جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ فیصلے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ نہ صرف مظلوم خاندان کے زخموں پر مرہم رکھتا ہے بلکہ یہ پیغام دیتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔”
محمد زمان چیمہ نے وکلاء برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بنے رہے ہیں، اور ایڈووکیٹ محمود پرویز رانجھا کی قربانی وکالت کے پیشے کا روشن باب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں