0

مرزا برادران نےضلع بھر کے صحافیوں کو اکٹھا کر دیا !-تفصیلات کے لیےوزٹ کریں

مرزا انور حسین معروف بزنس مین چیف ایگزیکٹو اے ایچ فرنشرز منڈی روڈ لیدھر پھالیہ اور انکے صاحبزادوں مرزا سجاد انور مرزا شہباز انور مرزا آفتاب انور اور سینئر صحافی مرزامحمد شبیر کی طرف سے کرسٹل ریسٹورنٹ پھالیہ میں ضلع منڈی بہاوالدین کے ورکنگ اور متحرک صحافیوں اور اپنے دوستوں کے اعزاز میں ایک خوبصورت اور پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا اس موقع پر عشائیہ کی تقریب میں آنے والے تمام مہمانوں کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے انہیں تازہ پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے ۔ معزز مہمانان گرامی میں پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر سینئر صحافی شجاع حسین بھٹی نمائندہ 24 نیوز ، سینئر صحافی رانا نیاز احمد چیئرمین پھالیہ پریس کلب نمائندہ PNN ٹی وی و روزنامہ خبریں ، بانی “پازیٹیو میڈیا ہب” سجاد عمران کھوکھر نمائندہ اے آر وائی نیوز پھالیہ . سینئر صحافی و اینکر پرسن نمائندہ دنیا نیوز چینل مرزا قیصر فاروق پھالیہ ، عابد نوید نمائندہ سما نیوز پھالیہ ، چوہدری خرم شہزاد وڑائچ صدر پاہڑیانوالی پریس کلب ، سینئر صحافی ظہور احمد صابری نمائندہ ایکسپریس نیوز و چیف ایڈیٹر ہفت روزہ پھالیہ نیوز ، چوہدری اورنگزیب وڑائچ نمبرار، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فرخ محمود ہنجرا ، ڈاکٹر اختر حسین صابری، سینئر صحافی محمد شہباز مغل رپورٹر چینل5 ،مبصر و مہمان خصوصی شہزاد حسین چوہدری چیف ایڈیٹر روزنامہ رٹ نیوز منڈی بہاوالدین و بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین ، ایکٹو صحافی صفدر اقبال گھلو ہیلاں پریس کلب ، سینئر صحافی عدیل خاں چوہدری پاہڑیانوالی صدر پریس کلب ھیلاں رضوان الحق سیکٹری ۔سینئر صحافی مجزین حسین بلال، سینئر صحافی و نائب صدر پاہڑیانوالی پریس کلب شاہد سانول ، پریس کیمرہ مین و سینئر صحافی احسان الحق نازش ، سینئر صحافی فیاض احمد مغل ۔محمد ارشد بوسال ۔سمیت متعدد صحافتی و سماجی شخصیات شامل تھیں فرخ محمود ہنجرا نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ میزبانوں کی جانب سے مرزا شبیر حسین نے مہانوں کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا ۔ جبکہ اسی دوران مرزا قیصر فاروق نے صحافت اور صحافتی حلقوں کو درپیش چلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے صحافتی حلقوں کے درمیان اتحاد کی فوری ضرورت کی طرف متوجہ کرواتے ہوئے ہر قسم کی غیر مشروط کوشش و حمایت کا وعدہ کیا ۔ جبکہ صدر پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ شجاع حسین بھٹی نے اس دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اتحاد کو ناگزیر قرار دیا اور اس امر کا اظہار بھی کیا کہ وہ اپنے رفقا سمیت صحافت کی سر بلندی اور صحافتی مقاصد کی برآوری کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر مرزا شبیر حسین نے کہا کہ خدا کرے کہ وہ وقت جلد آئے جب پھالیہ کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر ایک ہی جھنڈے تلے اکٹھے ہو جائیں تو ایسی خوش کن صورتحال میں وہ ضلع بھر کے متحرکہ صحافیوں کو عشائیہ یا ظہرانہ دیں گے عشائیہ کی اس خوبصورت محفل کے اختتام سے قبل خرم شہزاد وڑائچ
نے ملک قوم کی سر بلندی اور “اے ایچ فرنشرز” کی کامیاب کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں