0

جہلم کی امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

(جہلم) مخدوم حسین چوہدری سے
صوبائی وزیر صہیب احمد برتھ کا جہلم میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، سول ڈیفنس کی کارکردگی کو سراہا
جہلم: صوبائی وزیر صہیب برتھ نے محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع جہلم کی امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے سیکیورٹی، نظم و ضبط اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سول ڈیفنس جہلم کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔

صوبائی وزیر نے سول ڈیفنس آفیسر محمد فرحان اور ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد کو خصوصی طور پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ “تمام اضلاع میں سول ڈیفنس جہلم کی کارکردگی سب سے نمایاں ہے”۔

اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد نے کہا کہ:
“ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس محمد میثم عباس کی سرپرستی، رہنمائی اور بھرپور تعاون کی بدولت ہی سول ڈیفنس جہلم محرم الحرام جیسے اہم موقع پر مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈی سی صاحب کی خصوصی توجہ اور ہدایات نے رضاکاروں کا حوصلہ مزید بلند کیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ رضاکاروں کی محنت، جذبۂ خدمت اور منظم ٹیم ورک قابلِ ستائش ہے، اور یہ سب کچھ مؤثر قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں