0

خطرے سے بروقت بچا لیا !-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

علی پورچٹھہ پٹرولنگ پولیس بچہ چھٹہ کی بڑی کارروائی۔ دو من مردہ مرغی برآمد۔ فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کا انکشاف۔ مقدمہ درج۔عوامی حلقوں میں اظہار تشویش۔
تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ بچہ چھٹہ نے مردہ مرغی کی بڑی کھیپ پکڑ کر شہریوں کی صحت کو لاحق سنگین خطرے سے بروقت بچا لیا۔ انچارج نعیم شہزاد مغل کی زیر نگرانی اے ایس آئی مبشر، غلام یسین، محمد افضل اور تنویر احمد نے خفیہ اطلاع پر ناکہ لگا کر کارروائی کی اور واپڈا کالونی کے رہائشی زین علی ولد دیندار کی گاڑی سے تقریباً دو من مردہ مرغی برآمد کر لی۔ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے متعلقہ وٹرنری انسپکٹر حافظ ناظم اور پولیس تھانہ علی پورچٹھہ کے حوالے کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے دعویٰ کیا کہ یہ مرغی مچھلی فارم میں ڈالنے کے لیے لے جا رہا تھا، مگر مزید تفتیش میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ وہ گزشتہ دو سال سے یہ مردہ مرغی علی پورچٹھہ کے فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں، باربی کیو شاپس اور میرج ہالز کو سپلائی کرتا رہا ہے۔اس موقع پر انچارج نعیم شہزاد مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے اردگرد ایسے مکروہ دھندے پر کڑی نظر رکھیں، تاکہ بروقت اطلاع دے کر اس لعنت کا قلع قمع کیا جا سکے۔ اطلاع دینے والے کا نام مکمل راز میں رکھا جائے گا۔ملزم کے خلاف قانون گوشت (قصاب) رولز و دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بغیر لائسنس ذبح، ممنوعہ اوقات میں گوشت فروخت، غیر منظور شدہ مقامات پر ذبح اور مردہ مرغی کا گوشت ذخیرہ و سپلائی کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے پٹرولنگ پولیس بچہ چھٹہ کی اس جاندار کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو ناقص، مردہ اور مضر صحت گوشت کھلانے والے درندہ صفت افراد قانون کی گرفت سے نہ بچ سکیں، اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں