زہریلا مشروب پینے سے 2 طلباء جاں بحق، 2 کی حالت تشویش ناک، پنجاب فوڈ اتھارٹی پر کاروائی ہونی چاہیے راحیلہ خانم چوہدری ایڈووکیٹ
تفصیلات کیمطابق کٹھیالہ شیخاں پھالیہ روڈ پر واقع گاؤں کدھر شریف میں موجود مدرسہ کے چار طلباء سفیان ولد ذیشان سکنہ جھولانہ عمر 13 سال، محمد احسن ولد عاصم سکنہ چھنی گہنا عمر 13 سال کو ریسکیو 1122 ٹیم کی طرف سے نیم بے ہوشی ، تاہم دو طلباء سفیان اور احسن ہسپتال میں دم توڑ گئے دو کی حالت بھی ناساز ہے، زیر علاج طالبعلم شاہ زیب نے بتایا کہ ہم نے ہفتہ کی رات کو مدرسہ سے کھانا کھایا اور پھر مدرسہ سے باہر دوکان دار اذان سرفراز احمد کی دوکان سے ٹینگ نما پاؤڈر جو کہ پلاسٹک کے ساشے میں ملتا ہے پیا تھا
ناقص میٹریل سے تیار ہونے والی یہ زہر بچوں بڑوں کو متاثر کر رہا ہے سینیئر ایڈوکیٹ سوشل ورک کر رئی اللہ خانم چوہدری نے رٹ نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کروڑوں کا بجٹ ہونے کے باوجود گلی محلوں گاؤں بازاروں ہر جگہ پر زہر بک رہا ہے لیکن پنجاب کو گھاٹی بالکل خاموش ہے اب حکومت کو چاہیے کہ جہاں کوئی ایسا حادثہ ہو پنجاب فوڈ اتھارٹی پر کاروائی ہونی چاہیے تاکہ وہ اپنا کام ایمانداری سے کریں اور عوام ایسے حادثات سے محفوظ رہے
