0

خان عتیق القادری کا مرکزی انجمن تاجران کے صدارتی امیدوار!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

پھالیہ: خان عتیق القادری کا مرکزی انجمن تاجران کے صدارتی امیدوار ہونے کا اعلان
رپورٹ: میاں عبدالباسط، بیورو چیف پھالیہ رٹ نیوز
پھالیہ کے معروف تاجر رہنما اور مین بازار کے معزز شخصیت خان عتیق خان القادری نے رٹ نیوز کے بیورو چیف پھالیہ میاں عبدالباسط سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران پھالیہ کے صدارتی امیدوار ہونے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ شہر پھالیہ کے غریب اور مظلوم تاجروں کی آواز بنیں گے اور اب وہ وقت گزر چکا ہے جب صدارت مخصوص چند ہاتھوں میں گھومتی رہتی تھی اور باقی تاجروں کے مسائل کو کوئی پوچھتا تک نہیں تھا۔
خان عتیق القادری نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ چند روز میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے اور اپنی پالیسیوں سے عوام و تاجران کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مشن تاجروں کے حقوق کا دفاع اور پھالیہ شہر میں کاروباری بہتری لانا ہے۔
تاجر برادری میں ان کے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور شہر کے مختلف کاروباری حلقوں میں اس حوالے سے مثبت بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں