0

دیانت، شفافیت اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنائیں۔!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

دیانت، شفافیت اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنائیں گے۔صدر وقاص احمد چیمہ
پھالیہ (میاں عبد الباسط ) پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن پھالیہ کی حلف برداری کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر وقاص احمد چیمہ نے کہاآج کا دن پراپرٹی ڈیلرز کی یکجہتی، اعتماد اور نئے عزم کی علامت ہے۔ ہم اپنی برادری کے حقوق کے تحفظ، کاروباری سہولتوں کی فراہمی اور ہر سطح پر ان کی نمائندگی کے لیے دلجمعی سے کام کریں گے۔”
وقاص احمد چیمہ نے مزید کہا کہ وہ تنظیم کو غیر جانبدار، فعال اور تمام ممبران کے لیے برابر کا پلیٹ فارم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداران پر زور دیا کہ وہ دیانت، شفافیت اور باہمی احترام کے اصولوں کو اپنائیں۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور پی ڈی اے کی نئی قیادت کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں