0

معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

اتحاد، دیانت داری اور عوامی خدمت ہی ہماری تنظیم کا اصل مقصد ہے میاں احمر محمودچوہان
پھالیہ (میاں عبدالباسط) پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن حلف برداری کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھایا۔
اس موقع پر نائب صدر پی ڈی اے پھالیہ میاں احمر محمود چوہان نے بیورو چیف رٹ نیوز میاں عبدالباسط سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا:
پراپرٹی ڈیلرز شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کریں گے اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اتحاد، دیانت داری اور عوامی خدمت ہی ہماری تنظیم کا اصل مقصد ہے۔”
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ڈی اے کا ہر رکن پھالیہ کے تمام ڈیلرز کی نمائندگی پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے کرے گا۔تقریب میں شہر کی ممتاز سماجی، کاروباری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور نئی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں