میونسپل کمیٹی میں سی او آغا رضوان بشیر کی تعیناتی پر سے عوامی مسائل جلد حل ہوں گے ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری
منڈی بہاوالدین (شاہد سانول ) میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین میں آغا رضوان بشیر کی بطور چیف آفیسر تعیناتی پر معروف معالج اور ایگزیکٹو نذر ہومیو پیتھک ہاسپٹل ہیگروالہ نزد پاہڑیانوالی اڈا، ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری نے دلی مسرت کا اظہار کیا۔ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ آغا رضوان بشیر ایک انتہائی فرض شناس، محنتی اور ایماندار افسر ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح دی ہے۔ ان کی تعیناتی سے نہ صرف میونسپل کمیٹی کے انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ شہری سہولیات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی، نکاسی آب کے مسائل ، تجاوزات کا خاتمہ اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے آغا رضوان بشیر کی قابلیت اور تجربہ یقیناً اہم کردار ادا کرے گا۔ عوامی حلقوں نے بھی ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں رہیں گے۔ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آغا رضوان بشیر کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے اور میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کرے۔
0






