0

اس بار جشنِ آزادی کی تقریبات نہایت شاندار اور یادگار رہیں۔!-تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

جشن آزادی ہمیں اپنی قربانیوں اور شہداء کی یاد دلاتا ہے وراثت علی رانجھا شرف کا
ملک بھر میں لوگوں نے بھرپور جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منایا
پھالیہ (میاں عبد الباسط)موسیٰ کلاں کے رہائشی اور حال مقیم اسپین، وراثت علی رانجھا شرف نے بیورو چیف رٹ نیوز میاں عبدالباسط سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار جشنِ آزادی کی تقریبات نہایت شاندار اور یادگار رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لوگوں نے بھرپور جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ یومِ آزادی منایا۔ ہر گلی، محلے اور بازار میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار دکھائی دی، قومی ترانوں کی صدائیں گونجتی رہیں اور نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں نے بھی وطن سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا۔
وراثت علی رانجھا شرف نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی اس دن کو خصوصی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اور دلوں میں پاکستان کی محبت مزید تازہ ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن آزادی ہمیں اپنی قربانیوں اور اُن شہداء کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ آباد، خوشحال اور ترقی یافتہ رکھے اور قوم کو اتحاد و یکجہتی کا تحفہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں