تاجروں کی عزت و احترام میں اضافہ میری اولین ترجیح ہے، نصیر احمد بٹ
امیدوار برائے صدر انجمن تاجران پھالیہ کا رٹ نیوز سے خصوصی گفتگو
پھالیہ (میاں عبد الباسط) انجمن تاجران پھالیہ کے صدر کے امیدوار نصیر احمد بٹ نے رٹ نیوز کے بیوروچیف میاں عبدالباسط سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تاجرانِ پھالیہ نے انہیں موقع دیا تو وہ تاجروں کی عزت و وقار کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مگر اکثر اوقات ان کے مسائل کو نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ منتخب ہو کر تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور عملی اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
نصیر احمد بٹ نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کا پلیٹ فارم تاجروں کے اتحاد و یکجہتی کے لیے ہے اور وہ اس پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ ان کے مطابق پھالیہ کے تاجر محب وطن ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ان کا مشن ہوگا۔
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کے لیے بہتر سہولیات، عزت و احترام اور سماجی خدمات کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔
0






